آئی ایم ایف سے مذاکرات، عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرانے کی تیاریاں شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے لیے وفاقی حکومت نے گھریلو، کھاد، سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس مزید مہنگی کرنےکی تیاریاں شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 3 پلان دیے گئے ہیں، آئی ایم ایف کو فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے بھی گیس نرخوں میں اضافے کی تجاویز دی گئی ہیں۔علاوہ ازیں گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیویڈنڈ اسکیم پر بھی بات کی گئی ہے۔ وصولیوں، اصلاحات اور ٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شیئر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف مشن سےگیس سیکٹر کے لیے ٹیرف، گردشی قرض اور ریفارمز پر مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف سے شیئر پلان میں اگست سے گیس نرخوں میں اضافے کی تجویز ہے، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بل 100 سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے شیئر پلان کے مطابق تندوروں کے لیے گیس نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں