کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ ماڑی کے مقام پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص زخمی

مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم، تفصیلات کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا ۔ ایس ایچ او سٹی عبدالرﺅف نے بتایا کہ زخمی شخص کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثہ مرکزی شاہراہ ماڑی کے مقام پر پیش آیا، ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ گاڑی کو ڈرائیور سمیت تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں