شہباز شریف دورے پر تہران پہنچ گئے

تہران (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔ بدھ کو تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایرانی وزیر راہ و شہر سازی مہرداد بذرپاش نے وزیراعظم کا استقبال کیانائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں