کوسٹ گارڈز کی اوتھل میں کارروائیاں، چرس، چھالیہ، سگریٹ اور گٹکا برآمد

اوتھل (پ ر)ترجمان کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلیجنس ذرائع کی بنیاد پراوتھل کے علاقے ناکہ کھاری روڈ چیک پر معمول کی چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی المسلم کوچ سے 9کلو چرس بر آمد کر لی گئی۔ اسی طرح کی ایک اور چیکنگ کے دوران المحمود کمپنی کی کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے 4700کلو گرام مکس چھالیہ برآمد ہوئی۔ ایک اور معمول کی چیکنگ کے دورا ن جیونی کوسٹل ہائی و ے ر وڈ چیک پر ایک سنگل کیبن گاڑی سے سگریٹ کے 680 ڈنڈے اور گٹکا کے 45تھیلے بر آمدہوئے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے برآمد شدہ چرس، چھالیہ، سگریٹ اور گٹکا قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی المحمود ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر کوچز اسمگلنگ میں ملوث رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں