میونسپل کاپوریشن پنجگور نے 6کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا

پنجگور(نمائندہ انتخاب)میونسپل کارپوریشن پنجگورکا سالانہ بجٹ اجلاس زیر صدارت ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن میر عبد الباقی بلوچ منعقد ہوا میئر میونسپل کمیٹی چتکان خدابادان شکیل احمد قمبرانی نے سال 2023/24 کے لیے 64851884 کا ترقیاتی بجٹ پیش کردیا جو تمام کونسلران نے اتفاق رائے سے متفقہ طور پر کثرت رائے سے منظور کرلیا بجٹ میں غیر ترقیاتی مد میں 7 کروڑ 52 لاکھ 364روپے جو ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے رکھے گئے ۔ اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام سے شروع کیاگیا جس کی سعادت چتکان سے کونسلر حق نواز زہری نے حاصل کی اس موقعے پر چیف آفیسر منظور احمد سکریٹری نورالحق بلوچ بھی موجود تھے بجٹ اجلاس کے دوران میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر کونسلر شبیراحمد بلوچ اغا شاہ حسین اور دیگر نے بجٹ پر بحث کیا اور پنجگور کی بہتری میونسپل کارپوریشن کی آئینی کردار صحت تعلیم امن وامان منشیات کی وبائ پنجگور میں ہائے روز نوجوانوں کی بےدردی سے قتل چتکان سوردو اور خدابادان میں صاف ستھرائی کے متعلق تجاویز پیش کئے اور پنجگور کے عوام کی فلاح وبہبود ترقی امن کیلئے ملکر سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنے کی عزم کا اعادہ کیا بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شبیر احمد بلوچ کونسلر اغاشاہ حسین بلوچ نے مختلف قراردادیں پیش کیا جنہیں ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا گیا جن میں بازار اور دیگر کمرشل ایریاز جو کارپوریشن کے زیر کنٹرول آتے ہیں این او سی کے بغیر کسی کو تعمیرات کرنے پر پابندی پنجگور کی خوبصورتی کیلئے بنائے گئےچوکوں پر چاکنگ بینر اور پوسٹرز لگانے پر پر سختی سے ممانعت سڑکوں پر پارکنگ اور گاڑیوں کو واش کرنے اور چوراہوں پر ریڑھی لگانے پر بھی پابندی لگادی ے کی قرارداد منظور کیا گیا اجلاس سے مئیر میونسپل کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2023/24 کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور ہونے پر میں اپنے تمام کونسلروں اور اپوزیشن ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جہنوں نے بجٹ کی منظوری کے لیے عوامی اجتماعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے انکا ساتھ دیا شکیل احمد قمبرانی نے کہا کہ چونکہ یہ شہر ہم سب کا ہے اسکی ترقی خوشحالی کے لیے ہم سب کو مل جل کر کردار ادا کرنا ہے اور یہ میری کوشش ہوگی کہ سب کو ساتھ لیکر چلوں تاکہ میونسپل کارپوریشن ایک مثالی قومی اداری بن کر علاقائی عومی مسائل کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرکے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلاوں انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل زیادہ اور وسائل محدود اور انتہائی کم ہیں اس کے باوجود میں آپ کونسلر حضرات کے تعاون سے بنیادی مسائل کو ترجیحات کا حصہ بنا کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دلاسکوں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو ریلیز آئی ہے وہ 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کے قریب ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے میونسپل کارپوریشن گنجان آباد علاقوں پر مشتمل ہے آبادی میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے بی این پی عوامی کے قائد اور سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ کی کوششوں سے چتکان خدابادان اور سوردو کو کارپوریشن کا درجہ ملا مگر ابھی تک ہمیں وسائل میونسپل کمیٹی کی حیثیت سے فراہم ہوتی ہے 60 کروڑ روپے کی جو اسکیمیں کونسلران نے تجویز کی ہیں ان کے لیے صوبائی حکومت فنڈنگ کرے یہ تمام اسکمیں اجتماعی اور اتفاق رائے سے منظور شدہ ہیں جن میں بازار میں ٹف ٹائل لگانا ایجوکیشن اور صحت کے مراکز میں واٹر پلانٹ آبادیوں کو محفوظ بنانے کے لیے پروٹیکشن والوں کی تعمیر چتکان خدابادان سوردو میں سیوریج سسٹم جیسے اہم اور اجتماعی نوعیت کے کام شامل ہیں مئیر میونسپل کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی نے کہا کہ بجٹ میں کسی سے امتیاز نہیں رکھاگیا ہے اور ہم مذید کوشش کرینگے کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے سب کو ساتھ لیکر چلیں جس طرح آج اپوزیشن ارکین نے بجٹ سازی میں ہمارے ساتھ تعاون کیا اور بجٹ کو اتفاق رائے سے منظور کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیا میں چاہتا ہوں کہ یہ تعاون برقرار اور ہمیشہ قائم رہے اور عوامی نوعیت کے تمام معاملات میں ہم یکسو ہو کر کام کریں شکیل احمد قمبرانی نے کہا کہ تاریخ ہمیشہ اچھے کام کرنے والوں کو یاد رکھتا ہے جس طرح بی این پی عوامی کے قائد سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کالجز یونیورسٹی ،زرعی کالج بی آر سی کالج ،پولی ٹیکنیک کالج، پارک اسپورٹس کمپلکسس ھسپتال بناکر روڑوں کا ایک وسیع نیٹ ورک بچھایا ہے ہم سب کی بھی یہی ذمہ داری ہے کہ اپنے شہر کو خوبصورت بناکر اپنے علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں اقتدار دائمی نہیں ہوتا عوام اچھے کاموں پر ہمیں یاد رکھے گا اس موقعے پر ڈپٹی مئیر عبدالباقی بلوچ نے تمام کونسلران کا شکریہ ادا کیا جو بجٹ اجلاس میں شریک رہے بجٹ کی منظوری کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں