پروگریسو یوتھ الائنس کا امین کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
پروگریسو یوتھ الائنس بلوچستان کی طرف سے آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کراچی سے لاپتہ ہونے والے محمد امین کی ماوارائے عدالت گرفتاری خلاف اور ان کی باحفاظت بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پروگریسو یوتھ الائنس کے رہنماؤں نے احتجاج کے شرکا سے تقریر کرتے ہوئے لوگوں کو آگاہ کیا کہ ان کا تنظیمی کارکن امین کراچی سے رینجرز کے ہاتھوں ماورائے عدالت گرفتار ہوئے ہیں، کئی دنیں گزرنے کے بعد بھی ان کی بازیابی عمل میں نہیں کوئی گئی ہے جو تشویشناک بات ہے، انہوں نے کہا کہ امین ایک طالب علم ہیں اور ان کے اوپر کوئی غیر قانونی کام کرنے کا جرم نہیں ہے، پاکستان کی عدالتیں موجود ہیں اگر انہوں نے کوئی گناہ کی آئے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
Load/Hide Comments


