پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق جنرل سیکرٹری کو پارٹی آئین کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس
کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان محمد آصف ترین کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف بلوچستان کے سابق جنرل سیکرٹری اور موجودہ ممبر پولیٹیکل کمیٹی سالار کاکڑ کو پارٹی آئین و نظم وضبط کی خلاف ورزی پر شوکازنوٹس جاری کردیا گیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے تحریک انصاف بلوچستان کے سابق جنرل سیکرٹری و ممبر پولیٹیکل کمیٹی سالار خان کاکڑ کو پارٹی کے آئین و نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک دن کے اندر اندر تحریری وضاحت طلب کی ہے، اگر ایک دن میں مطمئن جواب نہ دیا گیا تو پارٹی آئین کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


