دو ماہ میں 2ڈاکو ہلاک، 5مغوی بازیاب کرائے، جیکب آباد پولیس کی رپورٹ
جیکب آباد( آئی اےن پی )جیکب آباد پولیس نے دوماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، 2 ڈاکو¶ں کو ہلاک 3 کو زخمی حالت میں گرفتار اور 5 مغویوں کو بازیاب کرنے سمیت بھاری مقدار میں منشیات، غیر ملکی سامان برآمد اور سینکڑوں اشتہاری و روپوش ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے گزشتہ دو ماہ کی رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ کے مطابق پولیس نے ڈاکو¶ں کے ساتھ 28 مقابلے کئے جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو¶ں کو ہلاک جبکہ 3 ڈاکو¶ں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ڈاکو¶ں اور جرائم پیشہ افراد کے 4 گینگ کو قانون کے شکنجے میں لاکر کیفرکردار تک پہنچایا گیا، دو ماہ کے دوران 308 اشتہاری اور 178 روپوش ملزمان کو گرفتار کیا گیا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث ملزمان کے خلاف 41 مقدمات درج کرکے 48 افراد کو گرفتار کرکے 4 کلاشنکوف، 2 رائفل، 9 شارٹ گن، 27 پسٹل اور 2373 گولیاں برآمد کی گئیں، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 45 افراد کے خلاف 18 مقدمات درج کرکے ان کے قبضے سے 1368 گرام ہیروئن، 5 کلو 800 گرام چرس، 1 کلو 900 گرام بھنگ اور 170 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی، گٹکا مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتارکرکے 3 مقدمات درج کئے گئے اور ان کے قبضے سے 197 کلو گٹکا برآمد کیا گیا، چوری شدہ 3 کار، 1 ٹریکٹر اور 16 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کی گئیں، چھینے گئے موبائل میں سے 36 موبائل فون برآمد کئے گئے، جوا کے اڈوں پر چھاپوں کے دوران 48 افراد کو گرفتار کرکے 10 مقدمات درج کئے گئے جبکہ مختلف کاروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا، متعدد پولیس مقابلوں اور چھاپوں کے نتیجے میں اغوا ہونے والے 5 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا جبکہ ضلع بھر میں ڈاکو¶ں اور اغواکاروں کے خلاف آپریشن کرکے ان کے گھروں اور کمین گاہوں کو نذر آتش کیا گیا، اسمگلروں کے خلاف کاروائی کے دوران 45 ہزار 130 لیٹر ایرانی ڈیزل اور پیٹرول برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔


