گنداخہ میں شوہر نے بیوی اور ایک شخص کو قتل کر دیا
کوئٹہ(یو این اے )سیاہ کاری کے الزام میں قتل ملزم فرارتفصیلات کے مطابق تھانہ حدود گنداخہ گوٹھ در محمد بروہی میں ملزم نوید احمد رند نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی مسمات سوریاکو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جبکہ اس کا معبینہ آشنا نوجوان نیاز حسین بروہی کو پسٹل کے فائر کرکے قتل کردیا ۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال اوستا محمد منتقل کر دیا نعشں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جبکہ زخمی خاتون کو لاڑکانہ ریفر کر دیا۔ ایس ایچ او رحمت اللہ قمبرانی کے مطابق ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے
Load/Hide Comments


