قلات، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ملیریا، لیشمنیاسس کے مریضوں میں مچھر دانی تقسیم

قلات (آن لائن) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نسیم لانگو نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لیشمنیا کے مریضوں میں مچھر دانی تقسیم کئے اس دوران ڈی ایچ او ڈاکٹر نسیم لانگو نے کرتے ہوئے کہا کہ اب گرمیوں مچھروں کی سیزن شروع ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے ملیریا لیشمنیاسس جیسے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ قلات میں لیشمنیاسس کی کیسسز زیادہ ہو رہے ہیں اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ قلات سب ڈویژن منگچر کے آر ایچ سی بی ایچ یو سی ڈیز میں مچھر دانی تقسیم کر رہے ہیں تاکہ ملیریا لیشمنیاسس کی بیماریوں کو کنٹرول کرسکے انہوں نے کہا اب مچھر مار مہم کیلے اسپرے بھی شروع کیا جائے گا جو سٹی گردونواح میں اسپرے مہم شروع کرینگے انہوں نے کہا کہ قلات کے عوام اپنے گلی محلوں میں صفائی کا خیال رکھیں کچرہ کو تلف کریں تاکہ مچھروں کی افزائش نسل کم ہوسکے اور لیشمنیاسس ملیریا جیسے بیماریاں پیدا نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں