بجلی بحال نہ کی گئی تو ایم 8شاہراہ پر دھرنا دینگے۔ دشت سول سوسائٹی
تربت(انتخاب نیوز) ضلع کیچ کے تحصیل دشت میں 7 مہینے کی دیرینہ مدت گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی. اس شدید گرمی میں لوگوں کو بجلی جیسی بنیادی سہولت میسر نہیں لوگ پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں اور دور دراز علاقوں میں پانی لانے پر مجبور ہیں. واپڈا کیچ اپنی من مانی اور گنڈاگردی کا روب کئی عرصے سے چلا رہی ہیں جو بے لگام گھوڑے کی طرح ہیں جو چاہیں کر سکتے ہیں جنہیں پوچھنے والا نہ کوئی سول انتظامیہ ہے نہ ایم۔پی۔اے یا ایم۔این۔اے. علاقے کے منتخب وزرا کا علاقے کے مسائل پر خواب خرگوش کی طرح سوئے ہوئے ہیں۔ دشت میں بجلی بحال نہیں ہوئی تو 27 جولائی کو ایک پر امن احتجاج کرتے ہوئے سی پیک روڈ M_8 پر دھرنا دینگے۔
Load/Hide Comments


