بیلہ میں گرمی کی شدت،پارہ 46 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

بیلا(یو این اے )گرمی کی شدت میں اضافہ پارہ 46 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا برف کی قلت پیدا ہو گئی شدید گرمی شہری بلبلا اٹھے بیلا سے برف کی دوسرے اضلاع ترسیل عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز بیلا میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا شام گئے تک سورج آگ برساتا رہا شدید گرمی میں بازار سنسان رہے شہر میں برف کی قلت نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا عوامی حلقوں نے برف کی بیلا سے ضلع آواران اور اورناچ ترسیل اور بیلا میں برف کی قلت کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بیلا سے دیگر اضلاع کو برف کی ترسیل بند کی جائے دوسری جانب برف فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ برف کی تیاری میں رکاوٹ کا باعث ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں