سراوان میں نامعلوم افراد نے کھجور کے باغات کو آگ لگا دی، لاکھوں کا نقصان
پنجگور ( نامہ نگار) پنجگور کے علاقے سراواں میں نامعلوم افراد نے کھجور کے باغات کو آگ لگا دی لاکھوں روپے کے درخت ، فصلوں سمیت جل کر خاکستر ہو گئے، تفصیلات کے مطابق پنجگور کے سراوان اجتماع گاہ کے قریب کھجور کے باغات کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی باغ میں سبزی دیگر تیار فصلوں کو کاٹ کر ضائع کردیا ۔ اس موقع پر زمین دار حاجی عبد الباری نے اپنے دیگر زمین داروں کے ہمراہ جائے وقوع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے یہ شخص ہمیں نقصان دے رہا تھا اسکی تعاقب کرتے ہوئے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا لیکن پولیس نے بغیر کوئی تفتیش ہمیں اعتماد میں لیے بغیر انہیں چھوڑ دیا اس کا نتیجہ آج اسی شخص نے آکر ہمارے کھجور کے درختوں کو آگ لگا دی جس کے کھجور تیار ہونے کے قریب تھے ۔ لاکھوں کے تخمینہ کھجور و باقی ہمارے فصلات کو کاٹ کر ضائع کر کے ہمیں جان سے بھی مارنے کی دھمکی دے کر چلے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور کے سارے چور لٹیرے لوگوں کے سامان چوری کرکے منشیات کے اڈوں میں فروخت کررہے ہیں جس کی وجہ سے انکی حوصلہ افزائی اور چوری میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پنجگور کے ناشر افراد کو کھلی چوٹ دے کر حالات کو خراب کرنے کے ذمہ دار ہے ۔ آئی جی پولیس سے ہماری اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیں یا ہمیں کسی پر امن علاقے میں منتقل کرکے ہمیں تحفظ فراہم کرے ۔ پنجگور سراوان میں ہماری جان کو خطرہ لاحق ہے اور شریف شہریوں کے لیے سراوان نو گو ایریا بن گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کو چاہئے کہ عام عوام اور زمینداروں کو تحفظ فراہم کرے ۔


