خیبر پختونخوا سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد، متعدد ملزمان گرفتار

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے علاقے میں ناکہ بندی پر دوران تلاشی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی، تفصیلات کے مطابق جمرود بائی پاس روڈ پر پولیس کی ناکا بندی کے دوران ایک موٹرسائیکل سے 6 کلوگرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب باڑہ بازار میں پولیس ناکا بندی پر ایک کار سے 40 کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کو منشیات سمیت تھانہ جمرود اور تھانہ باڑہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں