ڈیرہ مراد جمالی میں اے ٹی ایم مشین عدم بحال، صارفین نے جلانے کا عندیہ دیدیا

ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار) ڈیرہ مرادجمالی میں اے ٹی ایم تاجروں ، بنکوں کے صارفین، سرکاری ملازمین کیلئے شوپیس بن گئے تاجروں ملازمین کھاتداروں نے اے ٹی ایم مشینوں کو بحال کرنے پر اے ٹی ایم جلانے کا عندیہ دے دیا ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محترمہ بتول اسدی نے صارفین کی جانب سے درخواست ملنے پر تمام بنکوں کے منیجروں کو اے ٹی ایم بحال کرنے کیلیئے خط لکھ دیا ہے واضع رہے کہ ڈیرہ مرادجمالی میں گندم کا سیزن ہونے کی وجہ سے تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور بنکوں کے کھاتے دار سرکاری ملازمین بھی پریشان ہوچکے ہیں اپیکا نصیرآباد کے صدر عبداللہ بلوچ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نصیر آباد کے صدر کامریڈ نذیر احمد مستوئی نے کہاکہ بنکوں نے فوری اے ٹی ایم سہولت بحال کی تو بنکوں کے سامنے شو پیس بن جانے والے اے ٹی ایم کارڈوں کو آگ لگا دیں گے ہنگامی حالت بیماریوں کے دوران بنکوں کے اے ٹی ایم بند ہوتے ہیں مطلوبہ رقم نکلوانے کیلیئے عوام تاجر ملازمین پریشان ہوجاتے ہیں مجبور دکانداروں سے سود اور ادھار پر رقم لینا پڑتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں