کراچی میں 10 روز کے دوران ہیٹ اسٹروک کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ
کراچی (آئی این پی ) کراچی میں گزشتہ 10 روز میں گرمی کی شدت سے ہیٹ اسٹروک کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انچارج ہیٹ اسٹروک ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ جناح ہسپتال کراچی میں گزشتہ 10 روز میں 80 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ سول ہسپتال کراچی میں 50 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گیسٹرو کے کیسز بڑھ رہے ہیں، گزشتہ روز گیسٹرو کے 30 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ یہ کیسز دن 12 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان رپورٹ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ زیادہ تر مریض مزدور طبقہ ہے یا پھر آٹ ڈور کام کرنے والے ہیں۔
Load/Hide Comments


