سندھ ہائیکورٹ، محکمہ اوقاف سے 9000 ایکڑ زرعی اراضی کا مکمل ریکارڈ طلب

کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اوقاف سے 9000 ایکڑ زرعی اراضی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا ۔ہفتہ کو محکمہ اوقاف کی زمین نجی تعلیمی اداروں کے استعمال سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔محکمہ اوقاف، زکو ۃ عشر نے وفاق سے 10برس میں ملنے والے فنڈ کی تفصیلات جمع کرا دیں،محکمہ اوقاف، زکوۃ و عشر کو 10 برسوں میں وفاق سے ایک کھرب روپے کے فنڈ ملے۔رپورٹ کے مطابق 16 ہزار 476 ملین روپے کے فنڈ صوبائی زکو فنڈ کو موصول ہوئے، دس برسوں میں 14 ارب روپے سے زائد رقم کو تقسیم کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق رقم گزارہ الائونس، تعلیمی وظائف، یونیورسٹی کے طلبا کے وظائف کیلئے استعمال ہوئی۔سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور نے کہا کہ جائیدادوں، زرعی اراضی سے متعلق ریکارڈجمع کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اوقاف سے 9000 ایکڑ زرعی اراضی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں