حب،لیڈی ہیلتھ ورکرز مطالبات کی منظوری کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں
حب(نمائندہ انتخاب ) لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں ،لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر اکائونٹس سپروائزر کیلئے اکائونٹیٹ کی پوسٹوں کی منظوری سمیت لیڈی ہیلتھ سپر وائزر کے ابتدائی اسکیل PBS12اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اسکیل 12کرنے مطالبات تھے اس موقع پر مظاہرین سے نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین کے ضلع حب کے چیئرمین LHSمیمونہ ،صدر LHSنرگس خلجی ،جوائنٹ سیکرٹری دوئم LHSخیر النساء ،LHSحاجرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز وقت اپنے فرائض بہتر انداز میں سرانجام دیتے آرہی ہیں چاہئے گرمی و چاہئے یا طوفانی بارش ہو ااپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں گرمیوں اور سردیوں سمیت طوفانی بارشوں انسداد پولیومہم کے دوران گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں اور ٹیکے بھی لگاتے ہیں انھوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان کو نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین بلوچستان کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دی گئی ہے لیکن اس پرعملدرآمدنہیں ہو رہا ہے انھوں نے کہاکہ حکومت دیگر محکموں کے ملازمین کو پروموشن دے رہا ہے اور ان کے اسکیل بڑھا رہا ہے اسی طرح لیڈی ورکرز کا بھی حق ہوتا ہے کہ انکی پروموشن کی جائے اور انکے اسکیل بڑھایا جائے انھوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ اکائونٹس سپروائزر کا پرموشن کیلئے اکائونٹنٹ PBS14کے پوسٹوں کی منظوری دی جائے ،لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو ابتدائی اسکیل 14،اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ابتدائی اسکیل PPS9دیا جائے منظور شدہ سروس اسٹرکچر پر عملدرآمد کیا جائے،27ایکٹنگ چارج لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو مستقل لیڈی ہیلتھ سپروائزر تعینات کیا جائے ان کیلئے اسپیشلی پوسٹیں منظور کی جائیں جبکہ کلاس 4کے تمام ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو ماہانہ FTAفکسڈ ٹریول الائونس ماہانہ تنخواہ میں ضم کیا جائے اس موقع پر ،LHWمیریم ،شمع ،گل بانو ،فرزانہ ،عمراں ،گل بانو ،فوزیہ ،نازیہ و دیگر LHW,sموجود تھے ۔


