ٹریکٹر کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

سرگودھا (صباح نیوز) سرگودھا میں ٹریکٹر کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی ایک بچی کے باپ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق قصبہ بھیرہ کے خان محمد والا میں ٹریکٹر کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی تنویر نے طیش میں آکر فائرنگ کر کے بڑے بھائی ایک بچی کے باپ نصراللہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ بھیرہ نے زخمی نصراللہ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑ جانے پر نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی اور مقتول کے والد محمد بشیر کی درخواست پر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزم کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں