شوہر کا قتل، خاتون اور دوآشنائوں کو عمر قید کی سزا

خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیرپور کی ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ نے ایک عورت کو دو آشنائوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔خیرپور کی ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے سپیشل جج محمد اسلام الحق آرائیں نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی اور تینوں مجرموں کو عمر قید کے ساتھ ساتھ تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر تینوں مجرموں کو مزید 6 ماہ کی سزائے قید کاٹنا ہوگی۔ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق اللہ بخش پھلپوٹو کو گھر میں بیوی کے مرد رشتہ داروں کا آنا پسند نہ تھا۔ اس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا تھا۔5 فروری 2021 کو نصرت پھلپوٹو نے عبدالخالق اور عبدالستار پھلپوٹو کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا اور کی لاش کیلے کے باغ میں پھینک دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں