لاپتہ نوجوان کی لاش اسلا م آباد سے برآمد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارلحکومت کے سیاحتی مقام مارگلہ ٹریل سے لاپتا ہونے والے نوجوان کی لاش خطرناک کھائی سے برآمد، تفصیلات کے مطابق لاپتا نوجوان کی تلاش کے لیے شروع کیے گئے آپریشن کے بعد پولیس کو خطرناک کھائی سے لاش ملی، اس حوالے سے ابتدائی طور پر بتایا جاتا ہے کہ نوجوان راستہ بھٹک گیا تھا اور پاو¿ں پھسلنے سے خطرناک کھائی میں جاگرا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد تمام ممکنہ پہلوو¿ں کا احاطہ کیا جائے گا۔قبل ازیں گلزار قائد راولپنڈی کی رہائشی خاتون میمونہ جبیں نے ریسکیو 15، متعلقہ تھانے سمیت پولیس کے تمام دفاتر جاکر نوجوان کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں