گھر میں آگ لگنے سے 2بچے جاں بحق، لیفٹیننٹ کرنل ثاقب اہلیہ سمیت زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں آتشزدگی سے 2بچے جھلس پر موقع جاں بحق جبکہ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب اپنی اہلیہ سمیت جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے اندرونی علاقے میں امامیہ گیٹ کے نزدیک گھر کے نچلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔ دوسری منزل پر باہر نکلنے کا راستہ نہ ملنے کے باعث لیفٹیننٹ کرنل کا بیٹا اور بیٹی جھلس پر موقع ہی جاں بحق ہوگئے۔ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب اور ان کی اہلیہ شدید جھلس گئے۔کرنل ثاقب نے ریسکیو 1122 کو کال کی اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔ ریسکیو کی ٹیموں نے زخمی افراد کو اور جاں بحق ہونے والے بچوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے آگ پر قابو پاکر اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ریسکیو ٹیموں کی طرف سے کولنگ کا عمل ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب سی ایم ایچ راولپنڈی میں تعینات ہیں اور گزشتہ روز چھٹی لےکر گھر آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں