قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5جون کو ہوگا

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5جون کو شام پانچ بجے ہوگا، بجٹ اجلاس طلب کرنے کی سمری بھجوادی گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئندہ مالی سال 2024-25کا وفاقی بجٹ 8 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کریں گے ، بجٹ پر بحث کا آغاز10جون سے ہوگا ،بجٹ کی منظوری عید الاضحی کے بعد جون کے آخری ہفتے میں لی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں