لسبیلہ میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا نوٹس لیا جائے، علاقہ مکین

وندر(یو این اے )ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سب تحصیل لیاری کے علاقے پھور میں جنگلات کی کٹائی رکوا کر اپنے احکامات پر عملدرآمد کرائیں ہمیں انصاف دلایا جائے سب تحصیل لیاری کے علاقے پھور سے تعلق رکھنے والے خداد داد انگاریہ پھور نے وندر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موضع پھور نمبر 1 لیاری میں واقع اراضی قدیمی دور سے میری اور میاں خان ولد دین محمد، سائینداد ولد شیر محمد، محمد رمضان ولد بچل، غلام رسول ولد محمد الیاس، عبدالحلیم ولد عطا محمد، غلام حیدر ولد آدم، محمد یوسف ولد کریم بخش، عظیم ولد تھوہر کے زیرِ تصرف رہی ہے۔ لیکن کچھ عرصے سے محکمہ جنگلات اور ضلعی چیئرمین کی سرپرستی میں مذکورہ اراضی میں جنگلات کی کٹائی شروع کردی گئی ہے۔ہم نے لیاری تھانہ کے SHO سے شکایت کی تو انہوں تھانے سے باہر نکل جانے کا کہا محکمہ جنگلات نے بھی ہماری درخواست پر غور نہیں کیا۔ جنگل کٹائی والوں کو پولیس جنگلات اور ضلعی چیئرمین کی مبینہ سرپرستی حاصل ہے ہمارے منع کرنے کے باوجود دیدہ دلیری سے درختوں کی کٹائی جاری ہے روزانہ قیمتی لکڑیوں کی گاڑیاں لوڈ کرکے اندرون بلوچستان اور سندھ منتقلی جاری ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی جانب سے جنگلات کی کٹائی روکنے کے لئے احکامات جاری کرنا خوش آئند ہے مگر لیاری میں بااثر لوگ اور محکمہ جنگلات کی وجہ سے عملدرآمد مشکل نظر آرہا ہے ہم ڈپٹی کمشنر صاحبہ سے اپیل کرتے ہیں کہ سرکاری اداروں اور سرکاری پوزیشن رکھنے والے شخصیات کے خلاف بھی کارروائی کریں جنگلات دشمنوں کی آرا مشینوں اور دیگر آلات کو تحویل میں لیکر ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے ہمیں انصاف دلایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں