بروز پیر 27 مئی سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا، سعودی فلکیاتی سوسائٹی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) بروز پیر 27 مئی سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا۔ سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران انجینئرماجد آل زاہرہ کا کہنا ہے کہ آج سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سال رواں کا پہلا واقعہ تھا، سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کاسعودی وقت دوپہر 12بج کر 18منٹ تھا۔ ابوزھرہ کے مطابق سورج 90 ڈگری پر تھا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ اور کسی بھی مجسم عمارت یا دیگر اشیا کا سایہ نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں