کوئٹہ، تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر نجی اسکول کو سیل کردیا گیا
کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایس او پیز اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر ا سکول کو سیل کردیا اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر نجی اسکول کی جانب سے حکومتی احکامات کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں شروع کی گئی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کو سیل کردیا اسکول میں مستونگ،چمن،پشین اور سبی سے تعلق رکھنے والے بچے زیر تعلیم تھے ضلعی انتظامیہ نے اسکول کھولنے سے متعلق این او سی طلب کی تو ان کے پاس این او سی نہیں تھی جس پر اسکول کو سیل کیا گیا اور انتظامیہ کیخلا ف مقدمہ درج کیا گیا
Load/Hide Comments