سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 2352ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے کے اضافے سے 242700روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2058روپے کے اضافے سے 208076روپے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں