بریت چیک پوسٹ پر ٹرانسپورٹ کی سہولت عدم دستیاب، گزشتہ دنوں خاتون دم توڑ گئی
آواران(نمائندہ انتخاب)بریت چیک پوسٹ پر گاڑی کی سہولت موجود نہ ہونے سے خاتون بروقت اسپتال نہیں پہنچ سکی جس کے باعث وہ دم توڑ گئی، تفصیلات کے مطابق لیویز چیک پوسٹ کی گاڑی مہینوں سے خراب ہے جس کے باعث حادثاتی صورت سے فوری نمٹنا ممکن نہیں۔ گزشتہ دنوں ایک پک اپ گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی تھی جس پر لیویز عملہ کو گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بریت جیسی چیک پوسٹ پر گاڑی خراب کھڑے رہنا انتظامی امور پر سوالیہ نشان چھوڑدیا ہے۔
Load/Hide Comments


