پاکستان کی سیٹلائٹ”پاک سیٹ ایم ایم ون”آج خلا میں بھیجی جائیگی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپارکو اور چین کے اشتراک سے بنایا گیا پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سسٹم روانگی کیلئے تیار ، سپارکو کا پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے شی چانگ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا، ایم ایم ون کی لانچنگ سپارکو کے دفاتر میں بڑی سکرینز پر دکھائی جائے گی۔جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تیاری مکمل ہے اور حتمی ریہرسل بھی کر لی گئی۔پاک سیٹ ایم ایم ون 15 برس تک کام کرے گا، اس سے پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد ملے گی، پاک سیٹ ون ایم ایم رواں برس اگست میں سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔مواصلاتی سسٹم پورے پاکستان کو کوریج فراہم کرتے ہوئے کے اے بینڈ 10 گیگابائٹ بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں