تاجر دوست اسکیم مزید ٹیکسز کے بوجھ تلے دبانے کا دوسرا نام ہے، کاشف حیدری

کوئٹہ (این این آئی) مرکزی تنطیم تاجران پاکستان کے رہنماءکاشف حیدری نے ایف بی آر کی جانب سے تاجر دوست اسکیم کے نام پر جاری اسکیم کو تاجر دشمن اور تاجر کش قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کے نام پر تاجر دشمن اور تاجر کش اسکیم کو مسترد کرتے ہے، ایف بی آر تاجر دوست اسکیم کے نام پر تاجروں کو ٹیکسز کے بوجھ تلے دبانے کی مذموم کوشش کررہی، تاجروں کی حقوق کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ تاجر پہلے ہی ٹیکسز کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ایف بی آر کی جانب سے تاجر دوست اسکیم کے نام پر چھوٹے تاجروں کو سالانہ بارہ سو روپے ٹیکس دینے کے نام پر دھوکا دینے کی مذموم کوشش کی جارہی ہیں، اگر کسی تاجر کی آمدن زیادہ ہے تو وہ ٹیکس دینا چاہتے ہے مگر ایف بی آر کی جانب سے تاجر دوست اسکیم کے نام پر چھوٹے تاجروں کا خون نچوڑ نے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، جسیں مرکزی تنطیم تاجران پاکستان کسی صورت قبول نہیں کریگی، انہوں نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کے نام پر تاجر دشمن اور تاجر کش اسکیم کو مسترد کرتے ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہے مگر ایف بی آر کی جانب سے تاجر دوست اسکیم کے نام پر چھوٹے تاجروں کو غیر منصفانہ ٹیکس نظام میں جکڑنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلیاں کی جاتی ہے مگر ٹیکس کے مقابلے سہولیات کا نام و نشان بھی نہیں ہے، مزید انہوں نے کہا کہ تاجروں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں