اوستہ محمد میں جوئے کے اڈوں کی بھرمار، نوجوان تباہ ہونے لگے
اوستا محمد(یو این اے )اوستہ محمد میں قمار بازی کے اڈے سرعام کھل گئے۔اہل محلہ تنگ نوجوان لڑکے بھی خراب ہونے لگے۔روزانہ پڑوس میں شور شرابہ ۔پولیس والے شام کو آتے ہیں ان سے اپنا خرچہ لے جاتے ہیں اہل محلہ میڈیا والے آواز اٹھائیں ورنہ اللہ سب سے پوچھے گا محلہ والوں کی دوھائی ۔ تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں ایک بار پھر جوئے کے اڈے سرعام کھل گئے ، یعقوب محلہ، حسین آباد محلہ، گڑھی خیرو پھاٹک ریلوے کالونی، ایری گیشن کالونی، مراد کالونی میرواہ روڈ اس کے علاوہ ہر جگہ کمار بازی کے اڈے سر عام چل رہا ہے جس میں نوجوان نسل بھی عادی ہو رہے ہیں جواریوں کے روزانہ شور شرابے نے اہل محلہ کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، روزانہ جوئے پر لڑائی جھگڑے بھی ہوتے ہیں ۔ محلہ والوں نے مجبور ہوکر میڈیا والوں کو شکایت کی ہے کہ پولیس والے کچھ نہیں کرتے ہیں وہ شام کو موٹر سائیکلوں پر آکر بھتہ لیکر جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ سے جوریوں سے پولیس والے بھتہ لیتے ہیں نوجوان نسل تباہ ہو رہے ہیں۔


