صدر زرداری کی خالد مگسی کے قافلے پر حملے کی انکوائری کی ہدایت

کوئٹہ(یو این اے ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی کے قافلے پر حملے کی فوری انکوائری کی ہدایت کردی۔صدر آصف زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔صدر زرداری نے ہدایت کی کہ خالد مگسی کے قافلے پر حملے کی فوری انکوائری کی جائے پولیس کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے، نوابزادہ خالد مگسی کوئٹہ سے جھل مگسی جا رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں