وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نیشنل پارٹی کی قیادت کی اسلام آباد میں ملاقات
حب(نمائندہ انتخاب ) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نیشنل پارٹی کی قیادت کی اسلام آباد میں ملاقات بلوچستان کے سیاسی اُمور سمیت حب کی بلدیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جام کمال خان کی جانب سے وفد کو حب کے مسائل بالخصوص امن وامان کے حوالے سے فوری نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی گئی تفصیلات کے مطابق سربراہ نیشنل پارٹی سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر جان بلیدی اور مرکزی رہنماء رجب علی رند نے گزشتہ روز اسلام آباد میں رہنمائ(ن) لیگ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی جس میں ملکی سطح اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت حب کے فوری حل طلب مسائل بالخصوص امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنماء رجب علء رند نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کو حب کے مسائل کی صورتحال سمیت بلدیاتی سیاست میں بحرانی کیفیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بعض اہم اُمور پر اعتماد میں لیا اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نیشنل پارٹی کی قیادت کو حب شہر کے مسائل پر نوٹس لینے اور انکے فوری حل کے حوالے سے یقین دہانی کرائی اور کہاکہ حب ہم سب کا شہر ہے اور بلوچستان کا گیٹ وے ہے لہٰذا ہم سب نے مل کر حب شہر کے مسائل پر توجہ دینا ہو گی اور اس شہر کے باسیوں کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جام کمال خان نے کہا کہ حب میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں وہ متعلقہ حکام بالا سے بات کرینگے تاکہ حب کے صنعتی وتجارتی ماحول کو ساز گار بنانے کیلئے ساتھ ساتھ حب کے شہریوں اور تاجروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اورا س حوالے سے وہ اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے ۔


