ریلوے کا عید الاضحیٰ پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے مابین چلے گی، دوسری ٹرین کراچی سے فیصل آباد کے ذریعے پشاور جائے گی۔تیسری عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے لاہور کے راستے راولپنڈی جائے گی، ریلوے نے عید سپیشل ٹرینوں کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا، عید سپیشل ٹرینوں کا شیڈول چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں