ریاست مخالف وڈیو کی تشہیر، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار
راولپنڈی (انتخاب نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ سے متعلق کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ اور ویڈیو پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی انکوائری ٹیم سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ وہ صرف وکلا کی موجودگی میں ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل ’ایکس‘ اکاو¿نٹ سے ’ریاست مخالف بیانیے‘ کی تشہیر کے معاملے کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جب ایف آئی اے کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تو انہوں نے ٹیم سے ملنے سے انکار کیا اور جواب دیا کہ وہ صرف وکلا کی موجودگی میں اپنا مو¿قف پیش کریں گے۔ ایف آئی اے سائبر ونگ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق انکوائری کا فیصلہ 26 مئی کو عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے ایک ٹویٹ اور ویڈیو پوشٹ کرنے پر کیا جسے تحقیقاتی ادارے نے ’ریاست مخالف بیانیہ اور پراپیگنڈا ویڈیو‘ قرار دیا ہے۔


