نوشکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 15 سال قید

نوشکی (یو این اے) ڈسٹرکٹ سیشن جج نوشکی محمد یوسف کاکڑ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم اعجاز احمد کو 15 سال قید بامشقت اور دولاکھ روپے مقتولہ کے ورثا کومعاوضہ ادا کرنے کا حکم جاری کردیا، معاوضہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید چھے ماہ سزا بھگتنا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم اعجاز احمد نے اپنے گھر کلی جمال آباد نوشکی میں اپنی بیوی مسماة (ب) کو قتل کیا تھا۔ علاوہ ازیں اسپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نوشکی نے منشیات کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم احسان اللہ کو 11 سال قید بامشقت اور دولاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی، عدام عدائیگی جرمانہ پر ملزم کو چھے ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم احسان اللہ سے 4کلو گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں