مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اہلکار زخمی

لاہور(صباح نیوز)لاہور نواب ٹاؤن کے علاقے شانو بابا چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل امتیاز اور علی حمزہ شامل ہیں، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے ناکے پر تین مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تھی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں