بلوچستان،14 اسمگلرزگرفتار،منشیات وغیر ملکی سامان برآمد
کوئٹہ:پاکستان کوسٹ گارڈزنے اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 9.7کلوگراچرس،23761کلوگرام چھالیہ،بھارتی گٹکا،48بوتل شراب،77ہزار لیٹرایرانی پیٹرول برآمدکرکے14اسمگلرزگرفتارکرلئے جبکہ 15تارکین وطن کو بھی حراست میں لیکرایف آئی اے کے حوالے کردیا،مختلف کارروائیوں میں پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ اور گاڑیوں کی مالیت تقریبا11کروڑ10لاکھ62ہزار بتائی جارہی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بلوچستان کے علاقے وند ر اور گوادر سے بھاری مقدار میں شراب،چرس، چھالیہ، ایرانی تیل اور متفرق اشیا اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشا ندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقاما ت کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک مسافر کو چ میں مسافر سے 5.7کلوگرام چرس برآمدکرکے گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ اسی طرح کی ایک اور کاروائی کے دوران مسافر کو چ میں سوار مسافر سے 04کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے 08 عدد مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران23,761 کلو گرام چھالیہ اور1,845پیکٹ انڈین گٹکابرآمد کر تے ہو ئے04افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پرغیر قانونی طور پر چھپایا گیا56,850لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔ گوادرمیں پلیری چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ کار کی تلاشی کے دوران 48بوتلیں شراب کی بر آمد کر تے ہوئے اسمگلرکو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران پاک ایران بارڈر پر دوران گشت 05عدد ٹرکو ں سے 77,500لیٹر ایرانی پٹرول برآمدکرتے ہوئے 07افراد کو گرفتا ر کر لیاگیا۔گوادر کے قریب پاک ایران باڈر سے15تارکین وطن کو گرفتارکیا گیاجو کہ تمام پاکستانی شہر ی ہیں اور غیر قانونی طورپر پاکستان سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔تمام اسمگل کی جانے والی منشیات،چھالیہ، 15عددگاڑیاں،11اسمگلرز اور15تارکین وطن کوپاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے لیا اور اسمگلرزکیخلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ جبکہ 15تارکین وطن کو ابتدائی تفتیش کے بعد FIA کے حوالے کر دیاگیا۔ پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ اور گاڑیوں کی مالیت تقریبا11کروڑ10لاکھ62ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔