وزیراعلیٰ بلوچستان کے جہاز نے ہنگامی لینڈنگ نہیں کی، حکومتی ترجمان
کوئٹہ (صباح نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے جہاز نے ہنگامی لینڈنگ نہیں کی۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے جہاز کے ایک انجن میں اسلام آباد لینڈنگ کے بعد فائر الارم لگا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ سے اسلام آباد کیلئے ٹیک آف کیا تھا۔ اس حوالے ہنگامی لینڈنگ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
Load/Hide Comments


