حب میں اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

حب (نمائندہ انتخاب) حب غیر ملکی سامان کے گودام پر کسٹم کا دیگر فورسز کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ”مال” مالکان کا ساتھیوں کے ہمراہ فورسز سے مزاحمت فائرنگ سے ATFپولیس اہلکار اور ایک راہ گیر سمیت دو افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے زخمیوں کو کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا مزاحمت کے سبب کسٹم کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا شہری آبادی کے درمیان فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، حب سٹی پولیس نے گودام ومال مالکان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اس حوالے سے SHOحب سٹی راشد بزنجو کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اطلاع ملنے پر کسٹم نے ATFپولیس اور دیگر فورس کے ہمراہ حب شہر کے گنجان آباد رہائشی علاقہ الہ آباد ٹاﺅن میں فٹبال گراﺅنڈ کے قریب واقع غیر ملکی چھالیہ کپڑا اور دیگر سامان کے گودام پر چھاپہ مار کاروائی کی اور چھالیہ و دیگر سامان ایک کوچ اور دیگر گاڑیوں میں لوڈ کیا جارہا تھا کہ اچانک گودام مال مالکان نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کردیا اور فورسز پر فائرنگ کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ATFپولیس اہلکار محمد وسیم شیخ اور ایک راہ گیرمحمد قاسم کاکڑ ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق مزاحمت کے سبب کسٹم کا چھاپہ ناکام ہو گیا SHOکے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں