کنٹانی ہور میں باڑ کا کام بند نہ ہوا تو کوسٹل ہائی وے بند کردیں گے، میر حمل کلمتی
گوادر (این این آئی) کنٹانی ہور میں غریبوں کے کاروبار کی جگہ باڑ لگانا معاشی قتل کے مترادف ہے اگر کنٹانی ہور میں باڑ کا کام بند نہیں کیا گیا تو کوسٹل ہائی غیرمعینہ مدت تک بند کردیں گے غریبوں کے روزگار پہ قدغن لگانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی اس پہ کسی کو سیاست کرنے دیں گے، کنٹانی ہور میں ٹوکن سسٹم رائج کرنے کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق رکن صو بائی اسمبلی گوادر میر حمل کلمتی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا کہ کنٹانی ہور میں ٹوکن سسٹم رائج کرنے کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،انتظامیہ کی جانب سے بزور طاقت روزگار چھیننے کی پرزور مذمت کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا پچھلے دو سال کنٹانی ہور کے نام پہ سیاست کرنے والا گروہ اس فعل میں برابر کا شریک ہے،عبدالقدوس بزنجو کو ایک شرط پر حمایت کا اعلان کیا تھا کہ میرے غریب لوگوں کے روزگار پہ کوئی آنچ نہ آئے،پندرہ سال نمائندہ رہا کبھی کنٹانی ہور پہ سیاست کرنے کی کوشش نہیں کی لوگوں کو آزادانہ کاروبار کرنے اپنا معاملات انتظامیہ و اداروں سے نمٹانے کیلئے معاوت کیا۔انہوں نے کہا کہ کنٹانی ہور سے ہزاروں خاندان کا چولہا جلتا ہے ، اس پہ بندش لگا کر نوجوانوں کو جرائم کی دنیا میں مت دکھیلا جائے،گوادر میں ذرائع معاش کنٹانی ہور اور ماہی گیری ہے کنٹانی پہ باڑ لگانا سراسر زیادتی ہے ۔نئی حکومت سے اپیل ہیکہ کنٹانی ہور فوری طور پر کھول دیا جائے ، باڑ کو ہم لوگ مسترد کرتے ہیں،اگر کنٹانی ہور میں باڑ کا کام بند نہیں کیا گیا تو کوسٹل ہائی غیرمعینہ مدت تک بند کردیں گے غریبوں کے روزگار پہ قدغن لگانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی اس پہ کسی کو سیاست کرنے دیں گے۔


