نئے اڈے منتقلی کیخلاف ژوب میں ٹرانسپورٹروں نے احتجاجاً بسیں کھڑی کردیں
ژوب (یو این اے) پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا احتجاج مسافر بسیں احتجاجا کھڑی کر دی ۔ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ شہر سے نئے اڈے منتقلی کے بعد جہاں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہاں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ضلعی انتظامیہ نے مسافر بس کمپنیوں کو شہر سے اڈے منتقل تو کر دیا ہے مگر ٹو ڈی گاڑیاں سواری شہر سے اٹھاتے اور لانگ روٹ بسیں اب بھی شہر سے گزرتے ہوئے سواری اٹھارہے ہیں ان حالات میں شہری اڈے تک رکشے کی مد میں زیادہ کرایہ اور تکلیف سے بچنے کے لئے ٹو ڈی گاڑیوں اور لانگ روٹ بسوں میں سفر کر رہے ہیں ان حالات میں مقامی بس کمپنیوں کو شدید مشکلات اور نقصان کا سامنا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لانگ روٹ بسوں کے شہر سے گذرنے پر پابندی ٹوڈی کمپنیوں کی شہر سے سواری اٹھانے پر پابندی لگائی جائے یا پھر بائی پاس کی تعمیر تک مقامی بس کمپنیوں کو بھی شہر میں اجازت دی جائے۔


