کوئلہ ذخائر اور مائنز پر ریاست کا غیر آئینی و غیر قانونی قبضہ ہے، این ڈی ایم
کوئٹہ (آن لائن) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں دکی میں کول مائنز کے نہتے و معصوم مزدوروں کو قتل کرنے کے سفاکانہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع ہرنائی، ضلع دکی سمیت صوبہ بھر میں کوئلے کے ذخائر اور مائنز پر ریاست کا غیر آئینی و غیر قانونی قبضہ ہے، اور کوئلے کی مائننگ و کاروبار پر سرعام بھتہ لیا جارہا ہے، جو فی ٹن 230 روپے سے شروع ہوکر موبائل کالز، پرچیوں، دھونس دھمکیوں کے ذریعے ہر ماہ کروڑوں روپے زبردستی لیے جارہے ہیں اور قبضہ گیری و بھتہ گیری کا یہ عمل سرعام جاری ہے،، جس میں اضافے کیلئے بیگناہ مزدوروں، ڈرائیوروں، مائنز اونرز، ٹھیکیداروں اور عوام کا خون ناحق بہایا جارہا ہے اور گزشتہ چند سال کے دوران کول مائننگ کے کاروبار سے وابستہ سینکڑوں پشتونوں کو قتل کیا گیا ہے اور اربوں روپے کا مالی نقصان پہنچایا گیا ھے ۔بیان میں کہا گیا ھے کہ ضلع ہرنائی و ضلع دکی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں کول مائینز اور اس سے منسلک کاروبار پر جاری حملوں کے اصل حقائق اور اس کے ذمہ داروں سے متعلق صوبے کا ہر باشعور شہری و سیاسی کارکن اور ھر مرد وزن بخوبی آگاہ ہے۔


