شوروم مالکان کاروبار جاری، عوام کابلی گاڑیاں استعمال کریں، آل پارٹیز لورالائی

لورالائی (ےواےن اے) آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا کابلی گاڑیوں کے خلاف پولیس کی کاروائی کے خلاف اجلاس زیر صدارت اے این پی کے سردار اعظم جان غلزئی پشتونخوا نیشنل پارٹی کے دفتر مےں ہوا اجلاس میں پشتونخوا نیپ کے مصطفیٰ کمال ،نعمت اللہ جلال زئی، بی این پی ہاشم کاکڑ، پی پی پی کے احسام الدین اخونزادہ، آزاد پینل کے شاہ محمد زخپیل انجمن تاجران کے صابر کدیزئی، تحریک انصاف کے ولی درمان لونی، پریس نمائندہ پیرمحمد کاکڑ، شوروم کے غلام محمد ناصر این ڈی ایم کے جانزیب خان، جماعت اسلامی کے ولی صباون اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ ھوا کہ عوام کابلی گاڑیاں گھروں سے نکالیں شوروم مالکان کابلی گاڑیوں کاروبار جاری رکھیں اگر پولیس نے کسی بھی گاڑی کو پکڑنے کی کوشش کی تو مزکورہ گاڑی مالک وہی گاڑی کھڑی کرکے لاک کرکے روڈ بلاک کردیں اس دوران آل پارٹیز کے نمائندے اور دیگر اتحادی وہاں پہنچ کر پورے شہر کے تمام شاہراہ اور چوکوں پر گاڑیاں کھڑی کرکے شہر کو جام کردیں گے اجلاس مزید فیصلے بھی کئے جس میں پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو روڈوں پر لانا شہر میں پولیس کے خلاف پمفلٹس تقسیم کرنا جلسے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنا چونکہ کابلی گاڑیاں لورالائی عوام کی معیشت کا بڑا زریعہ ہے اسے بند کرنا کاروبار تعلیمی لحاظ سے اجتماعی قتل کے مترادف ھے لہذا انتظامیہ اور پولیس اس کاروائی سے باز رہے ورنہ یہ مسلہ امن و امان کا بڑا مسلہ بن سکتا ھے جس کی ذمہ داری پولیس اور انتظامیہ پر عائدہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں