باجوڑ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
باجوڑ(مانیٹرنگ ڈیسک)باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ یہ واقعہ عنایت کلے بازار کی شاہ ولی مارکیٹ میں رونما ہوا۔ملزمان نے گھات لگاکر حملہ کیا۔ پولیس نے موقع سے خول اور دیگر شواہد جمع کرلیے۔ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کے خاکے تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ خریداری کر رہے تھے۔ واردات کے بعد ملزم آسانی سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
Load/Hide Comments


