پاکستان نے یو اے ای سے ایک ارب ڈالر رول اوور کرنے کی تیاری کرلی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) حکومت نے یو اے ای کو ایک ارب ڈالر میچورٹی سے قبل رول اوور کرنے کی تیاری کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین سے واپسی پر یو اے ای کو 1 ارب ڈالرقرض موجودہ شرائط پر رول اوورکرنےکی درخواست کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے صدر یو اے ای کو خط لکھنے کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ بھی مکمل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ یو اے ای نے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر مرکزی بینک میں ڈپازٹ کرائے ہوئے ہیں، 2 ارب ڈالر جنوری میں ایک سال کیلئے رول اوور ہوچکا جبکہ 1 ارب ڈالر آئندہ ماہ رول اوور کرایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


