پاک پی ڈبلیو ڈی بند کرنے کے حتمی پلان بنانے کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل
اسلام آباد(صباح نیوز) پاک پی ڈبلیو ڈی بند کرنے کے حتمی پلان بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر 5رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹی پاک پی ڈبلیو ڈی کے بند کرنے کے لیے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے گی۔کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر ہائوسنگ ہوں گے۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، سیکرٹری پاور کمیٹی کے ارکان ہوں گے جبکہ سیکرٹری ہائوسنگ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔ کمیٹی 2ہفتوں میں حتمی پلان وزیراعظم کو پیش کرے گی اور ملازمین، ایچ آر، اور پی ڈبلیو ڈی کے متبادل پلان کو حتمی شکل دے گی۔
Load/Hide Comments


