بھاگ میں بد امنی اور ڈاکو راج کے خلاف شٹر ڈان ہڑتال

بھاگ(یو این اے )بھاگ شہر میں بدامنی لوٹ مار اور ڈاکو راج کے خلاف شٹر ڈان ہڑتال تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہیںگزشتہ دنوں دن دیہاڑے مین بازار میں ہندو تاجر لچھمن داس سے ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے جس پر ایکشن کمیٹی آل پارٹیز کی جانب سے بھاگ شہر میں شٹر ڈان ہڑتال و احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر احتجاجی مظاہرے میں ایکشن کمیٹی بھاگ کے چیئر مین و نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بنگلزئی جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر سید ارشدالدین شاہ تحصیل امیر مولانا محمد یوسف گویا نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر وفا مراد سومرو کامریڈ نعیم آزادایکشن کمیٹی بھاگ جنرل سیکرٹری کامریڈ ٹکا خان کلواڑ صدر بھاگ بازار اعجاز احمد بنگلزئی اقلیتی رہنما راج کمار کونسلر نثار احمد گویا کونسلر عبداحئی بنگلزئی کونسلر کشمیر خان بمبان مولانا عبدالسلام مولانا رحمت اللہ مندرانی محمد عمر سومرو ڈاکٹر اسرار احمد بلوج انور بلوچ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دن دیہاڑے ہندو تاجر کو مین بازار میں لوٹنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بھاگ شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پہ عائد ہوتی ہے تاجروں سے لوٹ مار و شہریوں سے موٹر سائیکل موبائل و نقدی چھیننے کے واقعات روز کا معمول بن چکا ہے ڈاکو باآسانی واردات کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں مزید انھوں نے کہا کہ دوسری طرف بی ایریا بھاگ تا بختیار آباد بھاگ تا لمجی روڈ بھی مسافروں کے لئے محفوظ نہیں پولیس لیویز فورس و آفیسران کی بے بسی و لاچاری سمجھ سے بالاتر ہے مقررین نے وزیر اعلی بلوچستان آئی جی بلوچستان ڈی جی لیویز ڈی آئی جی نصیرآباد ڈی پی او کچھی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بھاگ شہر کی امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لیکر امن و امان بحال کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں