جیکب آباد میں خسرہ کی وبا بے قابو، مرض میں مبتلا تین سالہ بچی چل بسی

جیکب آباد (آئی این پی) جیکب آباد میں خسرہ کی وباءبے قابو، معصوم بچی فوت، کئی بچے مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں خسرہ کی وباءبے قابو پوگئی ہے خسرہ کی وباءپر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے، ٹھل کے اللہ رکیو کالونی میں تین سالہ بچی نائلہ لاشاری خسرہ میں مبتلا ہوکر فوت ہوگئی ہے جبکہ درجنوں بچے خسرہ میں مبتلا ہوکر اسپتالوں میں داخل ہوچکے ہیں، جیکب آباد ضلع میں خسرہ کی وباءتیزی سے پھیل رہی ہے جس کے روکتھام کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے موثر اقدامات نہیں اٹھائے جارہے جس کے باعث مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خسرہ پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں