جیکب آباد سے اغوا نوجوان کی بازیابی کیلئے ڈاکوﺅں نے 30 لاکھ روپے تاوان مانگ لیا
جیکب آباد (آئی این پی ) جیکب آباد سے اغوا ہونے والے نوجوان کی بازیابی کے لیے ڈاکو¶ں نے 30 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے علاقے میر پور برڑو کے نواحی گا¶ں محمد سلیمان سے 3روز قبل اغوا ہونے والے محنت کش عطا حسین برڑو کی بازیابی کے لیے ڈاکو¶ں نے ورثہ سے 30 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیے ہیں، ذرائع کے مطابق مغوی نوجوان کے ورثہ غربت کی وجہ سے تاوان کی رقم دینے سے انکار کررہے ہیں ضلع جیکب آباد میں اغوا برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث لوگ غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں، مغوی نوجوان کے ورثہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان کو بازیاب کرایا جائے۔
Load/Hide Comments


